
پبلک سروس کمیشن نے نظامت سیاحت میں انسپکٹرکی اسامی کیلئے ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے نظامت سیاحت میں انسپکٹر (BPS-16)کی پوسٹ کے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو KPPSC ہال A میں 16 اور 17 اکتوبر 2019 کو صبح ساڑھے نو بجے منعقد کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں متعلقہ امیداوروں کو کال لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ امیدوار، اپنے کال لیٹرز سرکاری ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جبکہ کسی قسم کی معلومات کیلئے فورٹ روڈ پشاور صدر میں واقع کمیشن کے دفتر سے ٹیسٹ سے پہلے ذاتی طور پررجوع اور ٹیلی فون نمبرز:091/9214131 091-9213563/9212897 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔