Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے صوبائی چیئرمین الحاج اقبال خان خلیل کادورہ چترال

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ صوبائی چیئرمین واپڈاہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) الحاج اقبال خان خلیل نے چترال پیسکو سب ڈویژن کا مختصر دورہ کیا. جس کی دعوت یونین چیئرمین واپڈا پیسکو سب ڈوژن چترال جھانگیر حسین قبول نے دی تھی. صوبائی چیئرمین نے چترال میں تمام اسٹاف کے ساتھ تفصلی میٹنگ کی. سب ڈویژن چیئرمین نے بذریغہ قرارداد تمام مسائل ان کے گوش گزار کی. جس مین اسٹاف کے بچوں کی بھرتی سن کوٹہ کے تحت کرنے،TAبلزہاف ڈے ویجزکی بروقت اور مکمل ادائیگی، چترال میں رموٹ اسٹور کی بحالی ،زلزلے کی وجہ سے خستہ حال واپڈآفس اور رہاشی کالونی کی مرمت شامل تھے۔
صوبایی چیرمین نے محتصروقت میں شانداراستقبال کرنے پریونین چیرمین چترال سب ڈویژان، کابینہ اور تمام اسٹاف کاشکریہ ادا کیا ۔اور تمام مسائل کے حل کے لیے اپنی اولین فرصت میں CEOپیسکوکے ساتھ ملاقت کرکے حل کرنے کی یقین دہانی کی اور صوبایی کابینہ سمیت چترال کا دوبارہ تفصیلی دورہ کرنے کا وغدہ کیا۔
اس موقع پرعوام سے بھی اپیل کی کے75%سٹاف کی کمی کے باوجود واپڈا پیسکو کے بہادر سٹاف انکی خدمت اور سروس جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا غوام کو بھی چاہیے انکے ساتھ بھر پور تغاون کریں کیونکہ یہ اپ کے ہی بچے ہیں جو جان پر کھیل کراپ کے گھروں کو روشن رکھنے میں دن رات محنت کررہے ہیں. اخر میں چترال یونین کے چییئرمین نے تمام اسٹاف کی طرف سے صوبائی چیئرمین کا شکریہ ادا کیا.

wapda chitral chairman visit 2

wapda chitral chairman visit 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26539