Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عدم ادائیگی کی وجہ سے لواری ٹنل اپروچ روڈ پرتعمیراتی کام بند کردیا گیا، ذرائع

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌ لواری ٹنل اپروچ روڈ ساوتھ پروجیکٹ پیکج ٹو(دیرسائیڈ) میں‌ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کام بند کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سامبو کمپنی کے 250 ملین روپے ادا کرنے ہیں‌. جنکی عدم ادائیگی کی وجہ سے سامبو کمپنی نے تعمیراتی کام بند کردیا ہے، سامبو کمپنی ذرائع کے مطابق این ایچ اے اگریمنٹ کے مطابق ادائیگی مقررہ وقت پرنہ کرسکی جس کی وجہ سے سامبو کمپنی کو مجبوراکام بند کرنا پڑا. اس سلسلے میں‌ پی ڈی لواری ٹنل کے آفس فون کیا گیا مگروہ موجود نہیں تھے. اورفون اُٹھانے والے نے کسی سوال کا جواب دئیے بیغیرفون بند کردیا. جبکہ لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر کام کرنے والی کمپنی کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ ہماری طرف ادائیگی کا کوئی ایشو نہیں‌ہے. اس سلسلے میں ایم این اے چترال مولانا چترال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا انھوں‌نے بھی لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ این ایچ اے کے چیئرمین سے ملاقات کرکے چترال سائیڈ میں‌کام کی سست روی اُس کے نوٹس میں‌لایا تھا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26513