Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ہرطرح کے تبادلوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے…۔صوبائی وزیر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کی ہدایت پر محکمہ مواصلات و تعمیرات میں تمام ملازمین کے تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی ملازم نے تبادلے کے لیے سیاسی یا دوسرے ذرائع سے اثررسوخ کے استعمال کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئے روز تبادلوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں پر کام متاثر ہو رہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبوں کی تکمیل اور مدت ملازمت کے تناظر سے تبادلے ہوں۔ہم وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو یکساں حقوق دلانے اور محکمے کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اولین ترجیح عوام کے مسائل ختم کرنا ہے اس لئے اور ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعور بنائیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26493