Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف چترال کے ڈاکٹرزاورسٹاف سراپا احتجاج

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹی قائم کرکے سرکاری ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف چترال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور کلاس فور تنظمیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترالسمیت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش، بونی، گرم چشمہ، آرایچ سی کوغوزی، مستوج، وریجون، شاگرام اور 20مختلف بیسک ہیلتھ یونٹوں میں جزوی ہڑتال کردی۔ اس دوران ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کوریج دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ڈاکٹر سمیت مختلف کیڈر کے ملازمیں کے اجلاس سے ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے وقار احمد اور جمال الدین، نرسز کا نمائندہ سکینہ بی بی اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے محمد الیاس نے کہاکہ ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن ہرگز قابل قبول نہیں جس سے ہیلتھ سیکٹر بہتری کی بجائے ابتری آئے گی اور علاج معالجہ کے اخراجات غریب کے بس میں نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی قیادت کے کال پر ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے۔
chitral doctors protest against privatization of hospitals 1

chitral doctors protest against privatization of hospitals 4


شیئر کریں: