Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عالم اسلام کے مسلمان ہندوستان کے خلاف اعلان جہاد کریں….مختاراحمد

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) تحریک حقوق عوام چترال کے ضلعی صدر مختار احمد لال مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے حالیہ مظالم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان یا کشمیر کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ قابض ہندوؤں کی طرف سے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ رات کے اندھیرے میں چھاپے مارکر نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جوکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا ہے کہ چونکہ اب تک اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے اور کشمیر کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اس لئے پوری دنیا کے مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کو ہندوستان کے اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انھوں نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور خاص کر ہندوستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے خلاف اعلان جہاد کریں اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کو ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلائیں۔


شیئر کریں: