Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی۔پی۔پی اپر چترال کے عہدہ داران کی تنظیم سازی اوربلدیاتی انتخابات حوالے اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) پی۔پی۔پی اپر چترال کے عہدہ داران کا ایک اہم اجلاس بدھ کے دن یوتھ کونسلر صاحب گار ہاؤس میں زیر صدارت پارٹی صدر اپر چترال امیر اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور تنظیم سازی کے حوالے سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحصیل نظامت کے لیے پارٹی کے خواہشمند حضرات اپنے کاغذات 10 ستمبر تک صدر اپر چترال امیر اللہ کے پاس جمع کروائیں۔ تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی کیبنٹ ویلج اور یو۔سی لیول پر تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف یوسیز اور ویلجز کا دورہ کرے گی اور اسکے بعد تنظیم سازی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں عنقریب ایک اور میٹنگ ضلعی صدر امیر اللہ کے گھرمیں منعقد کی جائے گی۔
ppp upper chitral meeting booni 4

ppp upper chitral meeting booni 2

ppp upper chitral meeting booni 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26449