Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کیخلاف وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے تحت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پر سکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونے والی چھ کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن پشاور میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرے گا۔جس پر فوری کاروائی کر تے ہوئے نوید جمال نے ایکسائز اینٹلجنس بیورو 6 کے انچارج لال گل اور اسکی ٹیم کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سائیڈ روڈ (سروس روڈ) پرسابقہ فاٹا کے ضلع خیبر سے پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیااور ملزم کے قبضے سے چھ کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ایکسائز اینٹلجنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کا کہنا ہے کہ ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گل مست خان ولد آدم خان سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ بھی تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26416