Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تالاش گمشدہ، چترال کے بزرگ شہری ڈیڑھ سال سے لاپتہ،

شیئر کریں:

تالاش گمشدہ، چترال کے بزرگ شہری ڈیڑھ سال سے لاپتہ،تالاش میں‌مدد کریں…ورثا
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) پشاور سے لاپتہ چترال کے بزرگ شہری کا ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود کوئی پتہ نہیں چلا۔ 74سالہ کریم خان ولد نظام الدین مئی 2018 میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے پشاور آئے تھے۔ بعد ازاں 3مئی کو وہ راولپنڈی جانے کے لئے گل بہار سے رکشہ میں حاجی کیمپ اڈہ روانہ ہوئے جس کے بعد وہ نہ تو راولپنڈی پہنچے نہ چترال، تب سے ان کے بیٹے اور دیگر رشتہ دار انہیں مسلسل تلاش کر رہے ہیں لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا جس کی وجہ سے ان کے رشتہ دار شدید پریشانی اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں ان کے رشتہ داروں نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں علم ہو تو موبائل نمبر 9363209 0300 پر رابطہ کریں۔ اور اس پیغام کو سوشل میڈیا میں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں . تاکہ اسکا سراغ مل سکے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26414