Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروس کے ڈرائیوروں‌کے ساتھ شرمناک سلوک قابل مذمت ہے..مولاناجمشید

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال مولانا جمشید احمد نے آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروس کے چترال دفتر میں تین ڈرائیوروں کو پچیس سال ادارے کو خدمات سرانجام دینے کے بعد بغیر کسی مراعات کے گھر بھیجنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا کیونکہ جس معاشرے میں نا انصافی اور ظلم ہو، وہاں انارکی پھیل جاتی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ظلم اور ناانصافی کا شکار ہونے والوں کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام متعلقہ فورم میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہاہے کہ 25سال کی مسلسل سروس کے بعد گریجویٹی، پنشن اور دوسرے مراعات کا حق دار ہوتا ہے لیکن اس ادارے میں ملازمین سے جو شرمناک سلوک ہوا، قابل مذمت ہے جنہیں مبینہ طورپر دھکے دے دے کر گیٹ سے باہر نکالے گئے جوکہ اپنی حق کے لئے آواز بلند کرنا چاہتے تھے۔ مولاناجمشید احمد نے ادارے کے مرکزی ذمہ داراں پر زور دیا ہے کہ ان ملازمین کو اتنا گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے تاکہ یہ معمولی کاروبار شروع کرکے اہل وعیال کے لئے نان نفقہ پید ا کرسکیں جس طرح اے کے ڈی این کے دوسرے اداروں میں ہوتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
26404