Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موژگول پل خستہ حالی کا شکار، کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ ہے نوٹس لیا جائے..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

موڑکہو(چترال ٹائمزرپورٹ ) 2015کے سیلاب میں‌کوشٹ پل مکمل طورپردریا برد ہونے کی بنا پر نہ صرف علاقہ کوشٹ ودیگرمضافاتی علاقوں‌کی ٹریفک کا انحصار موژگول پل پرہے بلکہ تریچ سے لیکر موڑکہوتک اورنشکوہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے تورکہوکی اکثرگاڑیاں‌بھی موژگول پل سے گزرتی ہیں اورتورکہو ریچ سے لیکر کوشٹ تک کے عوام کا یہ واحد رابطہ پل ہے . جبکہ روزانہ کی بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے مذکورہ پل بھی خستہ حالی کاشکارہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ کا خدشتہ ظاہرکیا جارہاہے .

علاقے کے عوام نے ایم پی اے ہدایت الرحمن ،وزیرزادہ ، ایم این اے عبد الاکبرچترالی اورضلعی انتظامیہ سے پرزوراپیل کی ہے کہ آرسی سی پل کی تعمیر تک مذکورہ لکڑی کے پُل کی مرمت کی جائے تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے . انھوں‌نے مذید مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ پُل کے ساتھ زیر تعمیر آرسی سی پل کے بقایاجات بھی اداکرکے پل پرکام کو سردیوں سے پہلے مکمل کیا جائے .
muzhgole bridge mulkhow upper chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26375