Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے زیراہتمام منعقدہ فہم قرآن کلاس اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پزیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (فخرعالم) جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام ‘فہم قرآن کلاس ‘سات روز تک چترال پولو گراونڈ میں جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز روح پرور احتتامی تقریب اجتماعی دعا کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی جس میں ملک کی سلامتی استحکام اور کشمیر بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جس کے دوران فرزندان توحید نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کرتے ہوئے رو رو کردعا مانگنے سے رقت امیز منظر پیش آئی۔ معروف مبلغ اور عالم دین مولانا محمد اسماعیل نے ایک ہفتے کی اس کلاس میں قرآن پاک کے مختلف موضوعات پر ہر روز صبح نماز فجر کے بعد ڈیڑھ گھنٹے پر محیط لیکچر دیتے رہے جس میں چترال شہر اور مضافاتی علاقوں سے سینکڑوں مردو خواتین باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ احتتامی دن شرکاء کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔
JI fahme quran class chitral m ismail leactured 2
JI fahme quran class chitral m ismail leactured 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26371