Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے 22 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کر دیا۔ وزیر بلدیات

Posted on
شیئر کریں:

شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہرام خان ترکئی
عوامی شکایات کے ازالے میں محکمہ بلدیات کی کارکردگی دیگر اداروں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ صوبائی وزیر
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے شہریوں کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کی جانے والی 22 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر دیا ہے۔ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ بلدیات اور اس کے ذیلی ادارے کے حوالے سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر کل 25380 شکایات درج ہوئیں تھیں جن میں سے 22281 شکایات کو بروقت حل کر دیا گیا ہے جبکہ 934 شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حساب سے شکایات کے حل کرنے کا تناسب 88 فیصد ہے جبکہ باقی ماندہ میں سے کچھ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور ان میں سے کئی شکایات ناقابل فہم بھی ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں محکمہ بلدیات کی کارکردگی دیگر اداروں کے مقابلے میں نسبتاً بہتر ہے۔ محکمہ بلدیات سے متعلق کل شکایات میں سے 11254 کا تعلق صوبے بھر کی ٹی ایم ایز سے ہے جن میں سے 9845 شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا چکا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمے کی افادیت میں اضافے اور اس میں شفافیت لانے کے لیے متنوع اقدامات کیے جا ریے ہیں جن میں ای ٹینڈرنگ، ای بڈنگ اور پیپر لیس نظام سمیت کئی اقدامات شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس بڑے پیمانے پر عوامی شکایات کا ازالہ اس بات کی گواہی ہے محکمے کی سروس ڈیلیوری میں خاطر خواہ اصافہ ہوا ہے جو کہ مستقل میں مزید بہتر ہو گی۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، سوات اور مردان میں قائم 7 واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیز سے متعلق کل 4180 شکایات موصول ہوئیں جن سے 3656 کو بروقت حل کر دیا گیا جبکہ 487 پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم 12 ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق کل 5399 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 4636 کو حل کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پر عملدرآمد جاری ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26235