Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو پولیس کی کاروائی ، خام چرس برآمد ، ملزمان گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

شاگرام (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او چترال کی خصوصی ہدایت پر تورکھو پولیس کی طرف سے سب تحصیل تورکھو میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے . اسی سلسلے میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا اور کئی کلوگرام خام مال چرس بر امد کرکے ملزمان گرفتار کر لیئے اوران کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے ۔ اسی طرح تورکھو پولیس نے میرصوات ساکںہ ورکوپ تورکھو سے 130 گرام تیار چرس برامد کرکے گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تورکھو پولیس کے اس اقدام سے تورکھو کے عوام خوشی کا اظہارکررہے ہیں‌ انھوں‌نے ڈی پی او چترال اور ایس ایچ او تورکھو قربان علی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہیگا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے.
torkhow police crack down 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26219