Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایجوکیشن میں ای ٹرانسفر پا لیسی نا قا بل عمل اور زمینی حقائق کے خلاف ہے..تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ای ٹرانسفر پا لیسی نا قا بل عمل اور زمینی حقائق کے خلاف ہے۔یہ پالیسی سکول بیسڈ پا لیسی کی نئی شکل ہے اس پا لیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو با ئی صدر خیر اللہ حواری،ڈاکٹر محمد ناصر، شمشاد خان جھگڑا،مصبا ح الاسلام عا بد،سید محمد شاہ با چا اور سکندر خان یو سفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ اگر حکومت تبادلوں میں سیاسی مداخلت اور رشوت کا خاتمہ چاہتی ہے تو پہلے سے موجود ٹرانسفر پا لیسی کی رو شنی میں خالی آسامیوں پر
سا ل میں ایک دفعہ تعلیمی سیشن کے آغاز میں ٹینیور کی بنیاد پر آن لائن تبادلے کئے جائیں۔لیکن اگر حکومت نئی پا لیسی کو بہتر سمجھتی ہے تو اس کا اطلاق دیگر ملازمین پر بھی کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26190