Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ائیرپورٹ ،سینگور اور یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) چترال ائیرپورٹ ،سینگور اور یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی اور حکومت کی طر ف سے اس کی مرمت میں مسلسل غفلت اور بے حسی کے خلاف پیر کے روز ایک احتجاجی دھرنا اور جلسہ بلچ کے مقام پر منعقد ہوا ۔ اور احتجاج کرنے والوں نے ایک گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا ۔ احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور ممبران اسمبلی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے میں بلچ ، سینگور ،سین لشٹ ، چترال یونیورسٹی کے طلبہ اور سوشل ایکٹی وسٹ نے شرکت کی ، جبکہ شہزادہ سراج الملک ، شہزادہ ریاض الدین ، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما وقاص احمد ایڈوکیٹ ، تحریک انصاف کے مقامی رہنما امین الرحمن ،اے این پی رہنما آزاد علی شاہ کے علاوہ مقامی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وقاص احمد ایڈوکیٹ اور امین الرحمن نے کہا ۔ کہ چترال ائیر پورٹ، یونیورسٹی روڈ گذشتہ ایک سال سے کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ لیکن انتہائی اہمیت کی حامل روڈ کی تعمیرو مرمت پر حکومت اور مقامی انتظامیہ و متعلقہ ادارہ کوئی توجہ نہیں د ے رہے ۔ جس کی وجہ سے اس روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ گذشتہ سولہ سالوں کے دوران اس کی توسیع ہوئی اور نہ اسے مرمت کرنے کی تکلیف گوارہ کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں یہ سڑک اب ٹریفک کے قابل ہی نہیں رہا ہے ۔ اس لئے سابقہ ممبران اسمبلی شہزداہ محی الدین ، شہزادہ افتخار الدین ، ایم پی اے سلیم خان سمیت موجودہ ممبران اسمبلی سب اس سڑک کی بربادی کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بیوٹفیکیشن کی مد میں اڑھائی کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 11کروڑ 90لاکھ منظور ہو چکے ہیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ آج تک سڑک کی تعمیر پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی سی چترال وضاحت کرے ۔ کہ آخر کتنا فنڈ دیا گیا ہے ۔ اور یہ کب خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت سیاحت کو ترقی دینے کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے ۔ لیکن سڑکوں کی حالت بہتر بنانے پر کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ۔ اور بطور مثال چترال ائر پورٹ ویونیورسٹی روڈ سب کے سامنے ہے ۔ جب شہر کی اہم سڑک کی یہ حالت ہے ۔ تو اطراف کے وادیوں کے سڑکوں کی حالت کیسی ہوگی ۔ مظاہرین نے جلسے کے دوران زبردست نعرے بازی کی ۔ اور موجودہ ممبران اسمبلی سے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے حکومت کو یکم اکتوبر تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ۔ کہ یکم اکتوبرسے پہلے سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہ کیا گیا ۔ تو یکم اکتوبر کو مکمل طور پر روڈ بلاک اور لاک ڈاءون کیا جائے گا ۔ اس وقت حالات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ ، ممبران اسمبلی اور متعلقہ ادارے پر ہوگی ۔ قبل ازین مظاہرین نے سینگور سٹاپ سے ائر پورٹ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت مقامی عمائدین نے کی ۔
singoor road protest chitral 4

singoor road protest chitral 3

singoor road protest chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26154