Chitral Times

May 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موٹروے پرسفرکرنے والی تمام پبلک سروس وہیکلز میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس نے موٹر وے پر سفر کرنے والی تمام پبلک سروس وہیکلز میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس ثاقب وحید کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق موٹر وے پر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی فلمیں اور ایسا مواد جس میں نفرت اور مذہبی انتشار وغیرہ کا خدشہ ہو یا غیر اخلاقی مواد پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ اقدام ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر اٹھایا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافر انڈین فلمیں اور نفرت انگیز مواد کی شکایت 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن اور موبائل ایپلیکیشن nhmphamsafar پر کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26151