Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختلف افسران کو نا ظمین کے انتظامی امور کے اختیارات تفویض کردیئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ بلدیات انتخابات ودیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت مختلف افسران کو متعلقہ نا ظمین کے انتظامی امور کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں جس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو ناظم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ(ضلع پشاور کے علاوہ) کے انتظامی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر پشاورکو ناظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور جبکہ تحصیل میونسپل آفیسر/ ٹاون میونسپل آفیسرز کوناظم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن/ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ناظم ویلج کونسل/ نیبرہڈ کونسل کے انتظامی امور کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ بلدیات، انتخابات ودیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں: