Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاوزات اور سنوغر پولو گراونڈ …….. حمید الرحمن حقی

Posted on
شیئر کریں:

کھیل کود جہاں ذہنی و جسمانی نشونما کیلے ضروری ہے وہاں مقامی و بین اقوامی سطح پر ایک دوسرے کو پڑھنے سمجھنے اور ایکدوسرے کے اعلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلیے بہترین مواقع پیدا کرنے کے علاوہ نوجوان نسلوں میں موجود منفی سرگرمیوں سے مکمل دوری اختیار کرکے معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے.جس سے نوجوانوں میں نہ صرف اگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے بلکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کی ہمت و قوت بھی اجاگر ہوتی ہے..کسی بھی علاقے کی ترقی و تعمیر کیلیے روایتی و مقامی کھیلوں کا کردار غیر محسوس لیکن نہایت اہم ہوتا ہے.

چونکہ کھیل کود موجودہ وقت میں عالمی سطح پر تعلیم وتربیت کا حصہ بن چکے ہیں اسلیے صوبائی، ملکی، علاقائی مقامی ہر سطح پر کھیل کود کو اہمیت دینے اور نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اگے لے آنے کیلیےکوشش وقت کا اہم تقاضا ہے.جسکے لیے ہمارے موجودہ صوبائی حکومت کی کوششیں کسی حد تک قابل ستائش ہیں جو مقامی اور صوبائی سطح پر مختلف قسم کے سپورٹس گالا اور دوسرے مختلف قسم کے سپورٹس مقابلوں کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے مختلف چھوٹے بڑے فنڈز اور سپورٹ مہیا کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مختلف قسم کے پلیٹ فارم، کھیل کا میدان اور سازو سامان کی فراہمی ممکن بنایا جا سکے..

باوجود ان سب کے ہمارے ہاں کچھ ایسے علاقوں جہاں پہلے سے چھوٹے بڑے مقامی کھیلوں کے سرکاری اراضی پر مشتمل میدان دستیاب ہونے کے باوجود حکومت وقت کی جانب سے عدم توجہی کے باعث یا تو مکمل تجاوزات کے نذر ہوچکے ہیں یا پھر بے آب و گیاہ ویرانے کا نظارہ پیش کر رہی ہیں.جسکی بنآ مقامی نوجوان کھیل جیسی اعلی سرگرمی سے محروم رہ کر مختلف قسم کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں جیسے شراب نوشی، چرس فروشی وغیرہ میں روز بروز ملوث ہوتے جا رہے ہیں.جوکہ موجودہ مقامی حکومتوں کیلیے کسی چیلنج سے کم نہیں..

سرکاری اراضی پر مشتمل انہی میدانوں میں سے ایک سنوغر پولو گراونڈ بھی ہے جوکہ برطانوی دور سے لیکر آج تک بطور کھیل کے میدان نوجوانوں کو ایک اعلی قسم کا پلیٹ فارم مہیا کرتا آ رہا ہے.اور وقتا فوقتا اج بھی پولو کے علاوہ دوسرے مقامی و غیر مقامی کھیل بھی بڑے جوش وخروش سے مناے جاتے ہیں تاہم گزشتہ کچھ سالوں کے دوران آس پاس کے مقامی افراد کی جانب سے غیر قانونی قبضوں اور بے جا تجاوزات اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث یہ وسیع و عریض خوبصورت میدان لاہور کی تنگ گلیوں کا منظر پیش کر رہی ہے.جسکی وجہ سے نوجوان نسل کا رجحان صحت مندانہ سرگرمیوں سے نکل کر مختلف غیر اخلاقی اور نامناسب سرگرمیوں کےجانب تیزی سے بڑھ رہا ہے.جوکہ موجودہ وقت میں ایک بہت بڑے ناسور کی صورت اختیار کر چکا ہے. جسے فوری طور پر عملی اقدامات کے زریعے روکنے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے دشمن افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات سے خالی کرنے کی فوری ضروت ہے.تاکہ نوجوانوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن ہو سکے اور مقامی حکومتوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد مل سکے..

اس سلسلے میں ہم وزیر کھیل وثقافت، سیکرٹری سپورٹس، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ،ڈی جی سپورٹس، سمیت ڈی سی چترال لوئر و اپر، ڈی پی او چترال، ڈی ایس آو چترال ودیگر متعلقہ حکام اور مقامی ذمہ داراں سے اپنے کردار ادا کرنے کی پُر زور اپیل کرتے ہیں.
sonoghur pologround upper chitral 7

sonoghur pologround upper chitral 5

sonoghur pologround upper chitral 2

sonoghur pologround upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
26071