Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول بجلی گھرسے بجلی کی ترسیل بحال، بجلی گھر مکمل طورپر فنکشنل ہوگیا، ذرائع

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گولین گول ہائیڈورپاور اسٹیشن (108 میگاواٹ) چترال تقریبا 65دن بند رہنے کے بعد جعمرات کی رات دوبارہ بحال کردی گئی، واپڈا کے انجینئرز کئی دنوں‌کی کوششوں‌کے بعد بجلی گھر کو اپنی اصلی حالت میں دوبارہ چالو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں‌. ذرائع کے مطابق سیلاب سے مشینری بھی متاثر ہوگئے تھے.جن کو درست کرکے گزشتہ رات بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی . ذرائع کے مطابق بجلی گھر اپنی فل وولٹیج اورپیداواری استعدادکے مطابق بحال ہوگئی ہے . یاد رہے کہ 7 جولائی کی سیلاب میں گولین گول ہائیڈورپاوراسٹیشن بھی بری طرح‌متاثرہوئی تھی.
golengole hydro porject chitral 25


شیئر کریں: