Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محرم الحرام کے حوالے سے ہاٹ ایف ایم 97چترال میں محفل نعت خوانی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) محرم الحرام کے حوالے سے ہاٹ ایف ایم 97چترال میں محفل نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں چترال کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں چترال کے معروف علماء کرام نے بھی شرکت کی، جن میں بلبل چترال مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا حاجی اکبر، مولانا رحیم الدین، حافظ خوش ولی خان، اور پروگرام کے مہمان خصوصی صدر تجار یونین چترال شبیر احمد، اور صدر محفل تریچمیر ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد نے کی۔ اسی طرح پروگرام کے اختتام پر طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔ محفل نعت خوانی کی میزبانی آر۔جے وقار احمد نے سرانجام دی۔
chitral mahfila naat khawni 2

chitral mahfila naat khawni 1

chitral mahfila naat khawni 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26026