Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ترقی اورکیلاش کی ثقافت کومحفوظ بنانےکیلئے56 کروڑ روپے رکھےگئے ہیں.عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

حکومت صوبے میں ایکو ٹورازم پر کام کررہی ہے، کیونکہ دنیا میں ایکو ٹورزم کا بڑھتا ہوا رجحان آج کے دور کی اشد ضرورت ہے، سینئر وزیر عاطف خان

چترال میں جاری بروغل فیسٹول کو کامیاب بنانے اور سیاحوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سینئر وزیر عاطف خان

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے کام کررہی ہے کیونکہ دنیا میں ایکو ٹورزم کا بڑھتا ہوا رجحان آج کے دور کی اشد ضرورت ہے ایکو ٹورزم کے تحت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سیاحتی مقامات کا قدرتی حسن بحال رکھنے میں مدد ملے گی-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیلاش سے منتخب ایم پی اے وزیر زادہ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ایکو ٹورازم کے حوالے سے سینئر وزیر نے کیلاش سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کو کیلاش میں ایکو ٹورازم ویلج کی تیاری کرنے اور اور اسکے کے لئے مقامات کی نشاندہی کے لئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ چترال سیاحت کے حوالے ایک اہم ضلع ہے جہاں حکومت انفراسٹرکچر سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کررہی ہے چترال کو سیاحوں کے لئے مزید پرکشش بنایا جائیگا اور سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت کے حکام کو چترال میں جاری بروغل فیسٹول کو کامیاب بنانے اور وہاں پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت کھلاڑیوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چترال میں سب سے زیادہ فیسٹول منعقد کئے جارہے ہیں جو ضلع میں امن اور خوشحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ چترال کے کیلاش کلچر کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے صوبائی بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چترال میں منعقد ہونے والے کیلاش فیسٹول کے لئے ہر سال نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26018