Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی منشیات کے خلاف مہم جاری، مختلف تھانوں‌کے حدود سے 91کلوگرام خام چرس برآمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض (PSP) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران SHO تھانہ یارخون SI شیر احمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عزیز ولی خان ولد محمد اسحاق خان سکنہ یارخون کے قبضے سے15 کلو گرام خام چرس برآمد کی ۔
SHO ملکو ہ نے ملزم خیر اللہ شاہ ولد درویش سکنہ مور دیر سے21 کلو گرام خام چرس برآمد کی جبکہ SHO تور کوہ نے ملزم سعا دت شاہ شاگرام سے 40 کلو گرام اور ملزم بادشاہ سے 15 کلو گرام خام چرس آمد کرکے ملزما ن گرفتارکئے ۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ۔ پی ۔ا و چترال وسیم ریاض نے کہا کہ چرس کاشت کرنے والا بھی اُتنا ہی مجرم ہے جتنا کہ بیجنے والا، لہذاتمام کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی.انھوں نے کہا کہ عوام اس مہم میں پولیس کی مدد کریں اور ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ قوم کی معماروں کا مستقبل کو بچایا جاساکے.جبکہ پولیس اپنی کارگردگی احسن طریقے سے ادا کرتی رہے گی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26015