Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سےتقریبا 500حجاج کرام نے فریضہ حج اداکئے، آمد کاسلسلہ جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر اور مضافات میں حج بیت اللہ شریف سے آنے والوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے ساتھ گہماگہمیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں جہاں صبح اور شام کے اوقات میں حجا ج کے قافلوں کو چترال شہر سے مختلف علاقوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں جن کی استقبال کے لئے سجی سجائی ہوئی گاڑیاں بڑی تعداد میں لائی جاتی ہیں۔ اس سال چترال سے فریضہ حج کے لئے جانے والوں کی تعداد 500کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ اپر چترال اور لویر چترال کے مختلف علاقوں سے حجاج کرام کے رشتہ دار اور عزیز واقارب چترال شہر میں ان کی استقبال کے لئے جمع ہوتے ہیں جس سے شہر کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ چترال شہرمیں ٹینٹ سروس سمیت سویٹ بیکریوں، قصابوں، سبزی فروشوں اور جنرل اسٹوروں میں کاروبار زوروں پر بتایاجاتا ہے۔ چترال کے معروف عالم دین مولانا اسرا رالدین الہلال نے کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں لیکن اس میں اسراف کی حد کو چھونے سے احتراز کرنا چاہئے تاکہ غلط روایات قائم نہ ہوں جو دوسروں کے لئے ناقابل برداشت ثابت ہوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25965