Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپراور لوئیر چترال میں پولیس کی کاروائی بڑی مقدار میں چرس برآمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض(PSP) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران بونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید نذیر شاہ ولد حریر سکنہ پرواک بالا کے قبضے سے 135 کلو گرام خام چرس ، بلبل خان ولد محمد لالی سکنہ سنوغور سے 165 کلو گرام خام چرس جبکہ SHO تھانہ دروشSI فیض محمد نے بدنام زمانہ منشیات فروش حسن ولی ولد رحمت ولی سکنہ شیشی دروش سے 125 گرام اور گل شیر ولد محمد حکیم سکنہ جنجریت کے قبضے سے 110 گرام چرس برامد کئے ۔ملزمان گرفتار مزید تفتیش جاری ہے.
اسی طرح SHO تھانہ مستوج SI عبدالکریم شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی ولد شیر خان سکنہ چوئنچ مستوج کے قبضے سے 150 گرام چرس جبکہ SHOتھانہ بونی نے ملزم سید حسین علی شاہ ولد بزرگ شاہ سکنہ سنوغور کے قبضے سے 78 کلو گرام خام چرس برآمد کئے ۔ملزمان گرفتارکرکے مزید تفتیش جاری ہے.

دریں اثنا منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران SHO تھانہ دروش SI فیض محمد نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم مہتاب الدین ولد لال زمان خان سکنہ ٹیگل شیشی کوہ کے قبضے سے 115 گرام چرس اور ملزم محمد یونس ولد افضال سکنہ ِبیوڑ دروش سے 5.3 لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد کئے۔ملزمان گرفتارکرکے مزید تفتیش جاری ہے .

یادرہے کہ ڈی پی اووسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر چترال پولیس نے “چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک چترال”کے موٹو کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی ہے جس کے تحت تمام تھانوں‌کے ذمہ داروں‌کومتحرک کیا گیاہے اورچترال کے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے. ڈی پی اوچترال نے عوامی حلقوں‌سے بھی اس ناسور سے علاقے کو پاک کرنے کیلئے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25909