
گولین گول پاورہاوس تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہے، حکام نوٹس لیں…سجاداحمد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سابق صدر آل ناظمین فورم سجاد احمد نے کہاہے کہ گولین گول پاورہاوس کے ٹیکنیکل اسٹاف کی غفلت کی وجہ سے پاورہاوس میںخرابی پیداہوئی ہے جنھوںنے سیلاب آنے کے دوران فوری اقدامات نہیںاُٹھائے ، ایک اخباری بیان میں انھوںنے بتایا کہ پاورہاوس کیلئے پانی کی سپلائی جذوی طورپر بحال کردی گئی ہے مگر پاورہاوس میں ایک پرزہ(بُش) خراب ہونے کی وجہ سے تاحال بجلی کی سپلائی معطل ہے. جس سے ایک طرف صارفین بجلی انتہائی مشکلات کا شکار ہیںآئےروز کم وولٹیج کی وجہ سے مختلف مقامات پرٹرانسفرز کا جلنا معمول بن گیا تودوسری طرف واپڈا کو بھی روزانہ لاکھوںروپے کانقصان اُٹھانا پڑرہاہے . انھوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اورواپڈ حکام سے غفلت کے مرتکب اہلکاروںکے خلاف انکوائری اور پاورہاوس کی تیکینکی خرابی جلد دورکرکے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے. سجاداحمد نے مذید بتایا کہ مذکورہ پرزہ کی دوبارہ فٹنگ کیلئے ایک چائنیز کمپنی سے رابطہ کیا گیا ہے جہاںسے انجینئر آنے کی صورت میں ہی پاورہاوس دوبارہ چالوکیا جاسکے گا.