Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں یوم دفاع کی پروقارتقریب

Posted on
شیئر کریں:

کوراغ (چترال ٹائمزرپورٹ ) آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں 6 ستمبر کی تقریب گرینڈ اسمبلی کی شکل میں منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد طالبات اور اساتذہ کی طرف سے کشمیر سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں طالبات کی طرف سے قومی ترانے، تقاریر، ملی نعمے اور ٹیبلو پیش کیے گیے۔ پاک دھرتی کے شہیدوں کو اچھے الفاظ میں یاد کیا گیا اور یوم دفاع کی مناسبت سے مختلف ڈاکومینٹریز دیکھا ئے گئے۔اس تقریب میں جماعت دہم کی طالبہ منال امان نے اپنی شاعری کے زریعے کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد اس دن کا اعادہ کرنا تھا جس دن بھارت نے اپنے مذموم ارادے سے لاہور ناشتہ کرنے نکلے تھے مگر پاکستان کے جری جوانوں کے ہاتھوں زندگی بھر کا کھانا بھول گیے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25862