Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں موجود خیبر پختون خوا کی تمام نوادرات واپس لانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

نوادرات واپس لانے کے لئے انٹر پراونشل کمیٹی سے رابطہ کیا جائیگا، سینئر وزیر برائے آرکیالوجی عاطف خان۔
صوبے میں 12 نئی آرکیالوجیکل سائٹس کے علاوہ مزید 8 نئی سائٹس کو بھی محفوظ بنایا جائیگا۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے ارکیالوجی وسیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موجود خیبر پختون خوا کی 3150 نوادارات واپس لائی جائینگی۔نوادرات واپس لانے کے لئے انٹر پراونشل کمیٹی سے رابطہ کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر عاطف خان کی زیر صدارت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری کامران رحمان، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اور ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں موجود خیبر پختون خوا کی نوادرات واپس لائیں گے اور اس سلسلے میں انٹر پراونشل کمیٹی کو باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کیا جائیگا۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے تعاون سے 500 ملین روپے کی لاگت سے مزید 8 آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ اور ترقی دی جائیگی۔ نئی آرکیالوجیکل سائٹس میں بمالہ خان پور، رانی گٹ بونیر، اسوٹہ صوابی، جمرود فورٹ خیبر اور سوات کی تین مساجد شامل ہیں۔سینئر وزیر نے پہلے سے جاری 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 سائٹس کو ترقی دینے اور محفوظ بنانے والے منصوبے پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے سے نہ صرف آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف ممالک کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئینگے۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس پر بنائی گئی ویڈیوز بھی مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو بھیجی جائیگی تاکہ وہاں کے عوام کوصوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس کے بارے آگاہ کیا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
25782