Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف موڑکہو میں احتجاجی ریلی

Posted on
شیئر کریں:

وریجون(نمائندہ چترال ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف موڑکہو کے عوام کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور ٹی ایم او موڑکہو شفیق احمد کی قیادت میں دراسن سے وریجون بازار تک ریلی نکالی . ریلی کے شرکا نے مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی،احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوے سیاسی و سماجی رہنما حمید جلال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے موڑکہو کے شیردل مسلمان کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،جنگ ہونے کی صورت میں حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد موڑکہو کے عوام ۱۹۴۸کی جنگ آزادی سکردو کو دہراکر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر کفار کا خاتمہ کرینگے،جلسے سے استاد عبدول الکبیر کے علاوہ دوسرے مقررین نے بھی خطاب کرکے مودی کی ریاستی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی۔
Mulkhow kashmir solidarity rally chitral 4

Mulkhow kashmir solidarity rally chitral 1

Mulkhow kashmir solidarity rally chitral 3


شیئر کریں: