Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محروم الحرام کے احترام میں‌ بروغل فیسٹول موخرکردیاگیا، اب 12ستمبرسے شروع ہوگا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سینئر صوبائی وزیر کھیل، سیاحت، میوزیم، آثارقدیمہ اور امورنوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر محرم الحرام کی نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے بروغل فیسٹیول 6 ستمبر کی بجائے 12 ستمبر کو منعقد ہوگا جس کی اختتامی تقریب 13 ستمبر کو ہو گی،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے تعاون سے چترال کے ثقافتی میلوں میں شامل بروغل فیسٹیول کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان کا کہناتھا کہ بروغل فیسٹیول 6سے 8ستمبر کو منعقد ہونا تھا تاہم محرم الحرام کے باعث بروغل فیسٹیول چند دنوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اور اب بروغل فیسٹیول 12 اور13ستمبر کو اپر چترال کی وادی بروغل میں منعقد ہوگا، چترال کے سالانہ میلوں میں شامل بروغل فیسٹیول کیلئے غیر ملکی اور ملکی سیاح ہر سال جاتے ہیں، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے ساتھ مل کر تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، فیسٹیول میں یاک پولو، گھوڑوں اور گدھوں پر پولو میچز،فٹبال، کرکٹ، میراتھن ریس، رسہ کشی، بزکشی میچ، یاک ریس اور دیگر مقابلے منعقد کئے جائینگے،ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بھی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بروغل وادی چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس فیسٹیول کیلئے چترال کے مختلف علاقوں سے شہری بروغل کا رخ کرتے ہیں، جبکہ ان مقابلوں میں شرکت کیلئے دور دراز علاقوں سے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم محرم الحرام کی وجہ سے اس کی تاریخ تبدیل کردی ہے، بروغل فیسٹیول میں گھوڑوں پر کھیلی جانے والی پولو، یاک پولو،گدھوں پر پولو میچز، بزکاشی، رسہ کشی، کرکٹ،فٹبال سمیت مختلف ایونٹس منعقد ہونگے، ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا کہنا تھا کہ چترال کے سالانہ فیسٹیول اور تہواروں میں شامل بروغل فیسٹیول کو بہترین انداز میں منایا جائے گا جبکہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر بروغل کے پرفضا مقام پر منعقد ہونے والے بروغل فیسٹیول کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

دریں‌اثنا ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سال جشن بروغل کو بھرپورانداز میں منانے کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی سے مکمل کر لیے گیے ہیں،محرم الحرام کے پیش نظر جشن بروغل کی تاریخ کو 7 ستمبر سے موخر کرکے ۱۲اور۱۳ستمبرکو منایا جائے گا،انھوں‌نے مذید کہاہے کہ شیڈول کی تبدیلی سے جشن کی رنگینوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔

درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں خصوصا سوشل ایکٹی وسٹ رحمت علی جعفر دوست نے صوبائی سنئیر وزیر سیاحت عاطف خان,ایم پی اے وزیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کا شکریہ ادا کیا ہے . کہ انہوں نے عشرہ محرم کا احترام کرتے ہوئے فیسٹول ملتوی کرکے اسلامی اور اخلاقی طور پر ذمہ دارانہ قدم اٹھایا ہے . جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے . واضح رہے . کہ بروغل فیسٹول ملتوی کرنے کے سلسلے میں رحمت علی جعفر دوست نے خصوصی طور پر اپیل کی تھی .

Broghil festival 2019 3

Broghil festival 2019 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25743