Chitral Times

Sep 17, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • محرم کے مقدس ایام کااحترام کرتےہوئے جشن بروغل کوچاردن کیلئے موخرکیاجائے.رحمت علی

    September 2, 2019 at 11:17 pm

    چترال ( محکم الدین ) چترال کے اینوائرنمنٹل ایکٹیوسٹ اور چیپس کے چیف ایگزیکٹیو رحمت علی جعفر دوست نے خیبر پختونخوا کے سنئیر وزیر سیاحت عاطف خان , ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور دیگر متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کی ہے . کہ 7ستمبر سے 9 ستمبر تک منعقد ہونے والے بروغل فیسٹول کو ماہ محرم کے مقدس اور پر آشوب ایام کا احترام کرتےہوئے تین چار دنوں کیلئے ملتوی کیا جائے . اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا . کہ ہو سکتا ہے . کہ فیسٹول کیلئے تاریخ مقرر کرتے وقت غلطی ہوگئی ہو. ورنہ صوبائی سطح پر حکام فیسٹول کیلئے تاریخ مقرر کرتے وقت محرم الحرام کا یقینی طور پر احترا م کرتے . تاہم اب بھی فیسٹول کی تاریخ آگے کرکے اس غلطی کا ازالہ کیا جا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ شہادت حضرت امام حسین و اہل بیت کے موقع پر جشن کا انعقاد کرنا کسی بھی طرح درست نہیں . جبکہ یہ فیسٹول دو مرتبہ پہلے بھی التوا کا شکار ہوا ہے . اب کے بار محرم کے احترام میں اسے موخر کرنا عین ہماری اخلاقی اور اسلامی ذمہ داری ہے . تاکہ اس کے نتیجے میں کسی کی دل آزاری نہ ہو . انہوں نے امید ظاہر کی . کہ صوبائی حکومت اور چترال انتظامیہ بروغل فیسٹول کو تین چار دنوں کیلئے ملتوی کرکے شہادت اہل بیت کا تقدس برقرار رکھیں گے .

  • error: Content is protected !!