Chitral Times

Sep 17, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • چترال کا آمن سب سے مقدم ہے، کسی بھی قسم کی مصلحت کاشکار نہیں ہواجاسکتا..ڈی پی او

    September 2, 2019 at 11:08 pm

    چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے کہا ہے . کہ چترال پر امن علاقے کے طور پر مشہورہے . اور یہ ہی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے . جو ہمیشہ قائم دائم رہنا چاہیے . وہ پیر کے روز اپنے آفس میں میڈیا سے بات کر رہے تھے . انہوں نے کہا . کہ چترال کے امن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت کاشکار نہیں ہوا جا سکتا . جس سے کوئی ناعاقبت اندیش غلط فائدہ لے سکے . انہوں نے کہا . کہ وہ منشیات کے خاتمے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں . اور انہیں اس میں بہت زیادہ کامیابی ملی ہے . خصوصا بروز گاؤں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا . کہ اس گاؤں منشیات فروشوں کے خلاف مستقل کاروائی کیلئے وہ پولیس چوکی کے قیام کا سوچ رہے ہیں . انہوں نے کہا .کہ منشیات فروش چترال کے سب سے بڑے دشمن ہیں .جو نوجوان نسل کو ذہنی , جسما نی اور معاشی طور پر تباہ کر رہے ہیں . اس لئے ان کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں بھرتی جائے گی . ڈی پی او نے کہا . کہ انہوں نے اپنے تبادلے کے ساتھ ہی چترال میں قدم رکھتے ہوئے اسے اپنے گھر کی طرح پایا ہے . اس لئے میں اپنے گھر کو کسی بھی طرح نقصان پہنچتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا . انہوں نے کہا کہ چترال کے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہیں . ان میں چترال کی تعمیر وترقی اور امن و امان برقرار رکھنے کا بڑا درد ہے . اور چترال پولیس ان کی خدمات کی معترف ہے . ڈی پی او نے کہا . کہ پولیس سے متعلق عوام کے مسائل سننے کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں . اور عوامی خدمات انجام دے کر انہیں خوشی ہو گی .

  • error: Content is protected !!