Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین رُل گئے،تجاربرادری بائیکاٹ کرنے پر مجبور..شبیراحمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص اور خراب سروس نے چترالی عوام اور تجار برادری کو عذاب سے دوچار کردیا ہے اگرجلد از جلد نیٹ ورک کو ٹھیک نہیں کیا گیاتو صارفین ٹیلی نار نیٹ ورک کا مکمل بائیکا ٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہنیوں سے چترال میں ٹیلی نارکی سروس انتہائی ناقص اور خراب ہے جس کی وجہ سے عام عوام کے ساتھ ساتھ تجار برادری بھی عذاب سے دوچار ہے۔اس سے قبل ٹیلی نار سروس اپنی بہترین سروس کی بدولت چترالی عوام میں مقبول تھی لیکن گزشتہ چند مہینوں کی خراب اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیلی نار نیٹ ورک نے اپنی مقبولیت کو کھودی ہے۔عام صارفین کے ساتھ ساتھ تجاربرادری بھی ٹیلی نارنیٹ ورک کی ناقص اور خراب سروس سے نالاں دیکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جہاں آپ اپنے کاروبار کو ڈیجیٹیلائز کر سکتے ہیں وہاں آپ کاروباری لین دین موبائل انٹرنیٹ اور ایزی پیسہ ایکاؤنٹ سے رقم بھیچ بھی سکتے ہیں اور وصول بھی کرسکتے ہیں۔لیکن چترال بازار کے کاروباری حضرات ٹیلی نار کی ناقص اور خراب کارکردگی کی وجہ سے کاروباری لین دین میں دقت محسوس کررہے ہیں۔جوکہ تجار برادری کے لیے بہت زیادہ نقصان کا باعث بنتا جارہا ہے۔

تجار برادری کے صدر شبیر احمد کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے مسلسل شکایات کے باوجود ٹیلی نار سروس کی نقائص اور خرابیوں کو دور نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے صارفین میں مایوسی پھیل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ٹیلی نار سروس کی خرابیوں کو دور کرکے سروس کو صحیح معنوں میں بحال کیا جائے وگرنہ چترالی عوام اور تجار برادری ٹیلی نار سروس کا مکمل بائکاٹ کریں گے۔صدر تجار یونین نے خبردار کیا یہ سلسلہ یونہی چلتارہا تو ٹیلی نارنیٹ ورک چترال کولاکھوں صارفین سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25728