Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں ژالہ باری اورسیلاب، پانچ گھروں‌ سمیت کھڑی فصلوں‌کو نقصان پہنچا

شیئر کریں:

چترال( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے پانچ گھروں تین مویشی خانوں سمیت زمینات , کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے . جبکہ وادی کے تمام ایریگیشن چینل مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں . جس سے سیلاب سے بچ جانے والی فصلوں کو بے آبی کی وجہ سے مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے . سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ساروز جال گاؤں میں ہوا . جہاں سیلابی ملبہ بھر جانے اور بہا لے جانے کی وجہ سے سدھیر , شیر سید , سفیر , جاگوش کالاش کے گھر اور بجلی گھر کو نقصان پہنچا . جبکہ لیویز صوبیدار جاوید احمد اور قلندر شاہ کے مویشی خانے سیلابی ملبے سے بھر گئے . سیلاب سے ساروجال ہی کے طلامن خان کالاش , ڈاسک کالاش , حیدر شاہ , ویلج ناظم محمد رفیع کے زمینات اورمکئ کی کھڑی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے . اس سیلاب میں تین وہ متاثرہ افراد شامل ہیں . جو پچھلے سال سیلاب میں بے گھر ہو کر شیلٹر میں رہ رہے تھے . ژالہ باری اور سیلاب نے وادی کے اندر تمام نہری نظام کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے . اور مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی تعاون کے بغیر بروقت نہری نظام کی بحالی ممکن نہیں . اور رہی سہی فصلیں پانی کی نایابی کے باعث خشک ہو جائیں گی . درین اثنا متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے . کہ ان کیلیے خوراک خیموں کا انتظام کرنے کے ساتھ بحالی کیلیے اقدامات کئے جائیں . اور سیلاب کے نقصانات کے عوض فوری مالی امداد دے کر ان کو اس مشکل سے نکالا جائے .سیلاب سے انیژ, آوونگ , برون , بتریک کندیسار اور کراکاڑ کے آبپاشی نہروں , زمینات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے . جبکہ کئی مقامات پر سڑک بھی ملبے سے بھر گیا ہے . جس کی بنا پر گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں .
دریں‌اثنا عشریت کے مقام پر  سیلاب کی زد میں‌ اکر چترال کی فائبرآپٹک لائن بھی متاثر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دن سے چترال میں انٹرنیٹ سروس منقطع ہے.
kalash valley flood 2

kalash valley flood 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25698