Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی عرب میں پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ریاض (آئی آئی پی) سعودی عرب میں ہفتہ 31 اگست سے پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔کمپنیوں اور اداروں میں کوئی بھی ملازم سگریٹ نوشی نہیں کر سکے گا۔ وزیر محنت و سماجی بہبود احمد بن سلیمان الراجحی مملکت بھر میں کمپنیوں و اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر چکے ہیں۔ اس پرعملدرآمد 31اگست سے طے تھا۔وزارت محنت و سعودی حکومت نے تمام کمپنیوں اور اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ تمباکو نوشی پر پابندی کی اطلاع دفاتر میں بورڈ پر چسپاں کریں۔بورڈ ایسی جگہ رکھے جائیں جہاں ملازمین اور آنیوالوں کی نظر ضرور پڑتی ہو تعلیمی، صحت، ثقافتی، سماجی، فلاحی اور کھیل کود کے اداروں میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ممنوع ہے۔ کمپنیوں، اداروں، کارخانوں، بینکوں اور انکے دائرے میں آنے والے تمام مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی ممانعت ہوگی۔ حکومت نے کھانا بنانے، غذائی اشیا اور مشروبات تیار کرنے والے مقامات کو بھی سگریٹ نوشی کے حوالے سے ممنوعہ مقامات میں شامل کیا ہے۔ پٹرول کی پیداوار، اسکی مصنوعات، پٹرول کی منتقلی، تقسیم، صفائی، پیٹرول اور گیس کی تقسیم و فروخت کے مراکز میں بھی سگریٹ نہیں پی جاسکتی۔ سعودی حکومت نے سگریٹ نوشی کیلئے مقامات مخصوص کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جو شخص بھی خلاف قانون سگریٹ استعمال کریگا اس پر 200ریال جرمانہ ہوگا


شیئر کریں: