Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کی طورخم بارڈر پر آزمائشی بنیادوں پر نائٹ آپریشن پیر سے شروع کرنے کی ہدایت

شیئر کریں:

جلد ہی وزیراعظم پاکستان بارڈر پر 24 گھنٹوں کیلئے آپریشن کا باضابطہ اجراءکریں گے ، وزیراعلیٰ…..
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلی بار طورخم بارڈر کو 24 گھنٹوں کیلئے کھولا جارہا ہے۔اسلئے تمام متعلقہ ادارے بھر پور انتظامات یقینی بنائیں ۔ اُنہوںنے آئندہ پیر سے بارڈر پر آزمائشی بنیادوں پر نائٹ آپریشن شروع کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ انتظامات کا عملی طور پر جائزہ لیا جا سکے ۔ 24 گھنٹوں کیلئے سروس کا باضابطہ اجراءوزیراعظم پاکستان خود کریں گے ۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں طورخم بارڈر کو 24 گھنٹوں کیلئے کھولنے کے حوالے سے انتظامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیرا طلاعات شوکت علی یوسفزئی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر ، کسٹم حکام، این ایل سی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں پاک افغان طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ کسٹم اہلکاروں کی تعیناتی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںتاحال دو شفٹوں میں آپریشن جاری ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ رات کے اوقات میں بھی بارڈر کھلا رکھنے اور آپریشن یقینی بنانے کیلئے مناسب لائٹس کا بندوبست ہونا چاہیئے ۔ اُنہوںنے کہاکہ حکومت نے ہر حال میں بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنا ہے ۔ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ اُنہوںنے آزمائشی طور پر آئندہ پیر سے بارڈر پر نائٹ آپریشن شروع کرنے اور اُنہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے عندیہ دیا کہ وہ پیر کے بعد کسی بھی رات کو بارڈر کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا بذات خود جائزہ لیں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے اس مقصد کیلئے وسائل فراہم کردیئے ہیںاب انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ طور خم بارڈر کے 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارتی سرگرمیوں میں سرعت اور تیز ی آئے گی اور بارڈر پر تاجروں کو درپیش مسائل کا کل وقتی حل ممکن ہو گا۔
CM Photo to review arrangements opening of Torkham Border 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
25681