Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین سیلاب کے متاثرین 2ستمبرسے چترال مستوج روڈ پرتادم مرگ دھرنا دینگے..عمائدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بونی روڈ پرواقع گاؤں موری پائین، برغوزی اور کوجو بالا کے عوام نے ابپاشی اور ابنوشی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر 2ستمبر کو ماشیلیک کے مقام پر چترال مستوج گلگت روڈ مکمل طور پر بلاک کرنے اور تادم مرگ دھرنا دینے کا اعلان کردیا جن کے گاؤں کو پانی سپلائی کرنے والے سائفن سسٹم کے پائپ 7جولائی کو گولین ویلی میں گلیشیر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں سیلاب برد ہوگئے تھے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب کے زیر اہتمام ان متاثرہ دیہات میں منعقدہ ‘پریس فورم ‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے متاثرین نے کہاکہ گولین ندی سے موری پائین گاؤں کے 130عدد پائپ، برغوزی کے 110عدد اور کوجو کے 100عدد پائپ سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے ان علاقوں میں گزشتہ 50دنوں سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ موری پائین کے خواجہ امان اللہ، ولی محمد، برغوزی کے حمیداللہ، ظفر احمد، احمد خان اور کوجو گاؤں کے محمد شریف اور معتبر شاہ نے کہاکہ ان کے علاقوں میں حالات نہایت ابتری کی طرف جارہی ہے، علاقے کے مکین ہجرت کرنے پر مجبور ہیں لیکن جائیں تو کہاں۔ ان کا کہنا تھاکہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے پھلدار اور غیر پھلدار درخت سوکھ جانے، جوار،ماش اور دوسرے فصل اور سبزیاں تلف ہونے کی وجہ سے ان کی معیشت برباد ہوگئی ہے جبکہ چارہ جات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گائے، بیل، بھیڑ بکریاں اونے پونے داموں پہلے ہی فروخت کرچکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کاا ظہار کیاکہ ڈپٹی کمشنر چترال نے ان کو صرف تین دن کے اندر اندر سائفن پائپ مہیا کرکے پانی کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن چالیس دن گزرگئے اور یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 8انچ قطر اور 20فٹ لمبائی کے صرف 340عدد پائپ مہیا کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن حکومت اپنی بلند بانگ دعوؤں کے باوجود اس میں ناکام ہے اور یہ بات حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں انتہائی اضطراب پھیل گئی ہے اور وہ سڑک کی بندش کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جبکہ اس کے نتیجے میں امن وامان کی تمام تر حکومت پر عائد ہوگی جوکہ اپنی فرض منصبی ادا کرنیسیپہلو تہی کررہی ہے۔ جب اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کے لئے فنڈز کی منظوری کاپراسس جاری ہے اور جوں ہی یہ ریلیز ہوتے ہیں، وہ ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر ان متاثرہ دیہات کا مسئلہ حل کرے گا جوکہ واقعی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 70

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 69

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 84

victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 16
victims of Golain goal gloaf outbrust fload barghozi mori kuju chitral 52


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25657