Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بھارتی جارحیت مسترد، پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہیں…..غازیان گلگت

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمزرپورٹ)غازیان گلگت بلتستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ریٹائرڈ کرنل عبید اللہ بیگ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریٹری کیپٹن نعیم شاہ، نائب صدر صوبیدار میجر مس خان، کیپٹن خسرو اور سیکریٹری اطلاعات شکور خان کے علاوہ تمام غازیان گلگت بلتستان نے شرکت کی۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کو اپنی حرکتوں سے باز رہنے کا کہا گیا۔اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی گلگت بلتستان آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔اور ان کو ملنے والی ملازمت کی مدت میں توسیع پر انہیں مبارکباد دی گئی۔جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے ساتھ بھارتی سرکار کی جانب سے اپنائے گئے مؤقف کو مسترد کردیا گیا اور جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کی گئی اور کہا کہ ہم سب کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر کے آخر میں کنونشن کا انعقاد ہوگا جس میں غازیان گلگت بلتستان بھرپور شرکت کرینگے اور موجودہ حالات کے تناظر میں ملی یکجہتی اور فوجی بیداری کا مظاہرہ کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
25531