Chitral Times

Dec 5, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ، ڈاکٹرزنہ دارد، تالہ لگاکردھرنا دینگے..حصول بیگم

شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ سابق ڈسٹرکٹ کونسلراور معروف سماجی کارکن حصول بیگم نے بار بار درخواست دینے کے باوجود صوبائی حکومت کی طرف سے اپرچترال کی واحد سرکاری ہسپتال میں خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی میں ناکامی اور دوسری بنیادی صحت کے وسائل کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ایک ہفتے کی مہلت دے کر مطالبہ کیا ہے کہ ساتھ دنوں کے اندر اندر تمام خالی اسامیوں پر ڈاکڑز تعینات کئے جائے ،بصورت دیگر وہ اپرچترال کی مجبور اور مفلس خواتین کو ساتھ لیکر ہسپتال کو تالہ لگا کر دھرنا دینگے جو ک انصاف کی حکومت کے منہ پر تمانچہ ثابت ہوگا،
حصول بیگم کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی جسکو اب ڈی ایچ کیو ہونا چاہیے میں ۱۴ڈاکٹروں کی بجاے صرف۴ ڈاکٹرز تعینات ہیں،اور اوپی ڈی کے وقت صرف ایک ڈاکٹر روزانہ۳۰۰ سےزائد مریضوں کے معاینے کے لیے موجود ہوتا ہے، جوکہ سراسر ظلم ہے . انھوں‌نے بتایا کہ ایم پی اے ہدایت الرحمن گزشتہ ایک سال سے عوام کو ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے خوشخبری سنا رہے ہیں مگر تاحال ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی کی طرف کسی نے توجہ نہیں‌دی .انھوں‌نے مذید بتایا کہ محکمہ صحت کے زمہ داروں کی اہلیت کا یہ عالم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے نیے ضلع کے لیے الگ سیٹ اپ بنانے کے لیے عہدیداروں کے چناو کرنے والا محکمہ نے کل دوبارہ ۲ضلعوں کے لیے ایک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا تقرر کردیا،جو کہ انکی واضح نااہلی ہے۔
یادرہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے گزشتہ دن چترال ضلع کیلئے ڈی ایچ او اور ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کیلئے ایم ایس کی تقرری کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے.
dho and ms chitral order

dho upper


شیئر کریں: