Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،چترال کے جوانوں‌ سمیت 1196ٹرینیز پاس آوٹ ہوئے

Posted on
شیئر کریں:

ہنگو(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اَپر کورس کے 134، اِنٹر میڈیٹ کورس کے 291 میل و 01 فیمل، ریکروٹس 633 میل و27 فیمل اوریوسف کمپنی کے 110 ٹرینیزپاس آؤٹ ہوئے۔ پریڈ کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فصیح الدین) PSP)کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو تھے۔ جبکہ اس میں PTC ہنگو کے ڈپٹی کمانڈنٹ جاوید اقبال (PSP)،زین خان جدون SP انویسٹی گیشن ہنگو و دیگر پولیس و سِول افسران اور PTC سٹاف و ٹرینیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پریڈ کی کمانڈ ا نسپکٹر عبدالحلیم خان چیف ڈرل انسٹرکٹر کر رہے تھے۔ پریڈ کا باقا عدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ شاہ ممتاز خان نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے تجدید حلفِ وفاداری لیا۔ کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو نے پریڈ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے اور زیر تربیت جوانوں کی ٹریننگ کے محتلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِدارہ میں جوانوں کی عسکری تربیت کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائینگے۔ اُمید ہے کہ آپ اس قدیم درسگاہ سے فارغ ہو کر اپنے اپنے اضلا ع میں اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور خوش اسلوبی، فرض شناسی سے سرانجام دیں گے۔ ہمیشہ پولیس کے وقار کو بُلند رکھیں گے اور کسی بھی میدان میں اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے۔ ٹریننگ کسی بھی انسان کے رویے میں واضح تبدیلی لانے کا نام ہے۔ یادرہے کہ چترال پولیس کے سو سے زیادہ جوان بھی شامل ہیں جو مختلف کورسز کی ٹریننگ مکمل کی .
Hangu police passing out parade2

hangu police parade219

hangu police parade19 1

hangu police parade2

Hangu police passing out parade 2019

Hangu police passing out parade9

Hangu police passing out parade

Hangu police passing out parad233t

Hangu police passing out parad233

Hangu police passing out parad23

Hangu police passing out parad2

Hangu police passing out parad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25440