Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں یومَ یکجہتیِ کشمیر کے سلسلے میں‌ریلی

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں تحصیل ایڈمنسٹریشن مستوج اور تحصیل ایڈمنسٹریشن موڑکھو/ تورکھور اور بازار یونین بونی کے اشتراک سے کشمیری مسلمانوں پر مودی سرکار کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج ریاض خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،ٹی۔ایم۔او مستوج۔ٹی۔ایم۔ موڑکھو/تورکھو،صدر بازار یونین بونی محمد شفیع اور تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی۔
مظاہرین بھارت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جو بازار احاطے سے گزر کر بھارتی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ۔احتجاجی ریلی بازار سے ہوتے ہوئے واپس بونی چوک اکر اختیتام پذیر ہوئی.
Booni rally kashmir solidarity 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25436