Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر انتظام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں فری ائی کیمپ

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ) الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے زیر انتظام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں دو روزہ فری ائی کیمپ کا پیر کے دن افتتاح ہوا . جو 27 اگست تک جاری رہیگا. افتتاحی دن مریضوں کا مفت معائینہ،مفت لینز اورمفت اپریشن ہوا. دوروزہ اس مفت ائی کیمپ کے پہلے روز 430 مریضوں کی او۔پی۔ڈی ہوئی۔ ان میں 16انکھ کے مریضوں کو بڑے یعنی میجر اپریشن اور6مریضوں کو معمولی اپریشن کے بعد فارع کردیا گیا۔
فری آئی کیمپ میں موتیہ کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔پیر کے دن ہسپتال کے احاطے میں مریضوں کی رش دیکھنے کو ملی ان میں ہر عمر کے مرد و خواتین شامل تھے۔
ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر وائس چیرمین ڈوگر ٹرسٹ الخدمت فاونڈیشن کے ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اور امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال جاوید حسین اور الخدمت فاوڈیشن اپرچترال کے جنرل سکرٹری سید انور اس دو روزہ فری ائی کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں موجود مریض اور ان کے رشتہ دار الخدمت کی فری ائی کیمپ کو علاقے لوگوں کے لیے انتہائی سود مند اور نادار مریضوں کے لیے نعمت قرار دیا ہے .
booni free eye camp chitral by alkhidmat foundaion 5

booni free eye camp chitral by alkhidmat foundaion 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25416