Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سکاوٹس گراونڈ میں چترال ہومز ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح، 32ٹیموں‌کی شرکت

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال ہومز ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ2019کا افتتاح پیر کے دن چترال سکاؤٹس کے فٹ بال گراونڈ میں بدست کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین ہوا۔افتتاحی میچ ژانگ بازار اور مولدہ کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو مولدہ فٹ بال ٹیم نے صفر کے مقابلے چار گول سے جیت لیا۔
دوسرا میچ اپر چترال اور سنگور کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے سنگور فٹ بال ٹیم نے پنلٹی کیک کے ذریعے اپنے نام لیا۔میچ سے قبل ٹورنمنٹ کے منتظمین نے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین کی گراونڈ آمد پر اُن کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کلر مایہ ناز کھلاڑی محمد رسول نے انہیں ہار پہنایا۔ سیکرٹری فٹ بال ایسوسی ایشن چترال حسین احمدنے ٹورنمنٹ کے اغراض ومقاصد بیان کیا اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعاون کی وجہ سے اس ٹورنمنٹ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ٹورنمنٹ کا Sloganکشمیر بنے گا پاکستان نام دیا گیا اور انڈیاکے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا۔ٹورنمنٹ کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے فٹ بال کوکیک لگاکر کیا۔
اس ٹورنمنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ایونٹ میں گلگت اور سوات کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اپر چترال سے تورکہو،بونی اور مستوج کی ٹیمیوں کے ساتھ اس ٹورنمنٹ میں کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنمنٹ کے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار، مین آف دی ٹورنمنٹ کو بیس ہزار،مین آف دی میچ کو پانج ہزار اوربہترین گول کیپر کو دس ہزار کا انعام دیا جائیگا۔ٹورنمنٹ کا فائنل5ستمبرکو کھیلا جائیگا۔
chitral homes football tournament chitral scouts21
chitral homes football tournament chitral scouts

chitral homes football tournament chitral scouts2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25411