Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کےضلعی دفاترکی بونی سے کاغلشٹ منتقلی کی تجویز کے خلاف اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلع ِاپر چترال کے عمائدین کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس بونی میں منعقد ہوا۔جس میں بونی کے علاوہ موڑکھو،مستوج اور تور کھو کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجینڈا صرف ضلعی دفاتر کی قاق لشٹ منتقلی کی تجویز پر علاقے کے لوگوں کی رائے اور ائیندہ کا لایحہ عمل تھا۔مسلہ کی اہمیت کے پیش نظر علاقے کے اکثر معززین،ناظمین، کونسلرز اور سیاسی شخصیات اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔صدارت تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف نے کی جبکہ مہمانِ خاص مستوج کے نامی گرامی،سیاسی و سماجی شخصیت سید مولائی دین شاہ تھے۔اجلاس میں شریک حضرات اپنے رائے کا اظہار کیے۔جو کہ بونی سے سابق تحصیل ناظم اور علاقے کی معتبر شخصیت شمس الرحمٰن لال،مولانا فدا الرحمٰن، نائب تحصیل ناظم فخرالدین(لوٹ اویر)، میرایوب موردیر،شیخ عبد اللہ میراگرام نمبر ۱،شجاع لال بونی،پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جنرل سکرٹری حمید جلال موڑکھو،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف الاسلام تریچ،قساڈو مستوج کے چیر مین سعادت جان،ڈاکٹر علی مراد بونی،محی الدین حاتم موڑکھو،سلطان نگاہ بونی، عبد الحسین موڑکھو،لیڈی کونسلر حصول بیگم بونی، امیرِ جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید، پی۔ٹی۔ائی۔ راہنما حبیب اللہ چوئینج مستوج،ناظم ویلج کونسل کھوژ نور عجم، بزرگ سیاسی شخصیت دُردانہ شاہ بونی،صدر پی۔پی۔پی اپر چترال امیر اللہ ریشن،سید مولائی دین شاہ مستوج، وا تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف موڑٖکھو۔ جبکہ تورکھو کے عمائدین باامرِ مجبوری شریک ہونے سے رہے تھے جن میں سابق ناظم ڈسٹرکٹ کونسل عبد القیوم بیگ،سابق چیرمین عظمت اللہ،کونسلر شرافتی،حسین زرین، وغیرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کے پیغامات ذاکر زخمی نے شرکاء اجلاس تک پہنچائی ان کے علاوہ مختلف مکا تبِ فکر کے لوگ بڑی تعداد میں اجلاس میں موجود تھے انہوں نے بھی حاضریں کی رائے سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا ۔
ان تمام کے شرکاء اور مقررین کے رائے کی روشنی میں اجلاس کے اختیتام پر ایک متفقہ قرارداد عمل میں لایا گیا۔ جس کے رو سے ضلعی دفاتر بونی سے قاق لشٹ منتقلی کی بھر انداز مین امخالفت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا گیا اور مطالبہ کیا کہ حکومتِ کے۔پی۔کے کی نوٹیفکشن کے روشنی میں تمام ضلعی دفاتر بونی ہی میں تعمیر کی جائے۔ اس میں خلل ڈال کر عوامِ اپر چترال کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش نہ جائے۔بلکہ اس پاسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیکر اپر چترال کے لیے مربوط منصوبہ بندی کر کے اسے ایک مثالی ضلع بنایا جائے۔ شرکاء کی اکثریت اس بات پر بھی زور دی کہ وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختون خواہ محمود خان اپر چترال کا دورہ کرکے خصوصی پیکج اس ضلع کے لیے اغلان کریں تا کہ ان کے دورِ حکومت میں ان کے بنائے ہوئے ضلع ترقی کی منازل طے کرسکے اور دفاتر کے ایشو کھڑا کرکے مزید اس ضلع کو مسائل سے دوچار نہ کریں۔
booni meeting on upper chitral headquarter 12
booni meeting on upper chitral headquarter 7

booni meeting on upper chitral headquarter 1

booni meeting on upper chitral headquarter 11
booni meeting on upper chitral headquarter 9

booni meeting on upper chitral headquarter 5

booni meeting on upper chitral headquarter 8

booni meeting on upper chitral headquarter 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25400