Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی مسائل اورشکایات کوعوام کی دہلیزپرحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے..نویداحمدڈپٹی کشمنر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور شکایات کو عوام کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بمبوریت چترال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کھلی کچہری میں انتظامیہ کے افسران کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے مختلف اجتماعی و انفرادی درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے جملہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائیگا۔علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Dc chitral lower khulli kachehri in kalash valley

Dc chitral lower khulli kachehri in kalash valley2

Dc chitral lower khulli kachehri in kalash valley3

Dc chitral lower khulli kachehri in kalash valley34

دریں‌اثنا ڈپٹی کمشنرلوئیرچترال نوید احمد نے انتظامیہ کے دیگرذمہ داروں‌کے ہمراہ کالاش قبیلے کی مشہورتہوار اوچال میں‌بھی شرکت کی . اورکالاش کمیونٹی کے مسائل سنے .
dc chitral naved ahmad participated kalash festival ochal

dc chitral naved ahmad participated kalash festival ochal2

ایم پی اے چترال وزیر زادہ کے ہمراہ کالاش قاضیوں میں اوچال فیسٹیول کے موقعہ پر الاؤنس تقسیم کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ذاکر حسین جدون بھی موجود تھے اس موقعہ پر کیلاش قاضیوں نے اپنے مسائل بیاں کئے اور ڈپٹی کمشنر چترال نے ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی.
dc chitral distributed cheques among kalash


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25274