Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 14۔پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 10374.624 ملین روپے لاگت کے 14۔پراجیکٹس کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری منصوبہ سازی و ترقی عاطف رحمان، پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران سپیشل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ضم شدہ اضلاع، متعلقہ محکموں اور ضم شدہ اضلاع کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے مختلف شعبوں بشمول سڑکوں، بلدیات، کثیر شعبہ جاتی ترقی، پانی، ابتدائی و ثانوی تعلیم، زراعت، داخلہ اور اے آئی پی کے 18 پراجیکٹس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 14 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 4۔پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث موخر کرکے اصلاح کے ئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کے لئے پی ڈی ڈبلیو کے تاریخی اجلاس میں دس برسوں کی حکمت عملی کے تحت 9132.643 ملین روپے لاگت کے پہلے آٹھ پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ اس سے ضم شدہ علاقوں میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جس سے ان علاقوں کو صوبے کے دیگر علاقوں کے برابر لانے میں مدد ملے گی۔ حکومت نے صرف مالی سال 2019-20 کے دورانTDS کے لئے 59 بلین روپے مختص کئے ہیں جبکہ دس برسوں کی ترقیاتی مہم کی کل لاگت تقریباً ایک کھرب روپے ہے۔
سڑکوں کے شعبے کے منظور کئے گئے پراجیکٹس میں محمد عارف خان ولد حاجی محمد عاشور خان بمقابلہ (I)ڈسٹرکٹ کو لیکٹرلینڈ ایکوزیشن/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور (II) ایگزیکٹیو انجینئر پشاور، خزانہ ناگمان روڈ پراجیکٹس ڈویژن پشاور کے واجبات کی فراہمی، ضلع کوہاٹ میں بانڈہ فتح خان روڈ، درملک سے غورزنڈی روڈ، درشاخیل روڈ رحمان آباد پکہ روڈ، کڑپہ شکردرہ روڈ بشمول یونین کونسلز سدھال، لاچی درتی، مندوری میں پل اور آرسی سی روڈز کی تعمیر اور پتہ بنانے، ضلع بنوں میں تحصیل بخاخیل اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی اور جانی خیل روڈ پر شکتوپل کی تعمیر کی منظوریاں شامل ہیں۔ بلدیات کے شعبے میں منظور کردہ منصوبے میں ”صاف پانی سب کے لیے” اور خزانہ کے شعبے میں محکمہ خزانہ کی استعداد کار میں اضافے اور اتحکام کی منظوریاں شامل ہیں اور پانی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع خیبر میں نیلی تنگی ویر سب پراجیکٹ کی تعمیر اور بڈاخیل ویر سب پراجیکٹ ضلع خیبر کی تعمیر شامل ہیں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں طلبا ء کو مفت سٹیشنری اور اسکول بیگ کی فراہمیاور پیرنٹ ٹیچر کمیٹی کے ذریعے بنیادی اور غیر موجود سہولیات کی فراہمی شامل ہے زراعت کے شعبے میں منظور کرتا منصوبوں میں ٹی ڈی ایس کے اے آئی پی کے تحت ضم شدہ اضلاع میں زراعت کی مربوط ترقی قابل کاشت، ویسٹ لینڈ کی ترقی اور ضم شدہ اضلاع میں موجودہ زرعی ٹیوب ویل/ اوپن ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں رین واٹر ہارویسٹنگ کی منظوری شامل ہے اے آئی پی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبے میں ایکسلریٹڈ ڈویلپمنٹ یونٹ شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
25201