Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاہورکا پیراگلائڈرچترال میں دوران اُڑان حادثے کا شکارہوکر جان بحق

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر چترال کے سیاحتی مقام برموغ لشٹ سے اڑان بھرتےہوئے دولومچ کے ایریے میں لینڈنگ کے دوران پیراشوٹ پھنس جانے کے وجہ سے گر کر شدید زخمی ہوا . جسے بعد آزان ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لے جایا جارہا تھا . کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا . جان بحق پیراگلائڈر کی پہچان شیراز ناصرولد میجرریٹائرڈ شاہد ناصر کے نام سےہوئی ہے.جس کا تعلق لاہور سے ہے . چترال کے ایک سینئر پیراگلائڈر ظہیرالدین بابر جس نے حال ہی میں تین گھنٹے انتالیس منٹ مسلسل فضا میں پرواز کا ریکارڈ قائم کیا ہے . نے پیراگلائڈر شیراز کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ہے . اور کہاہے . کہ شیراز گذشتہ کئی سالوں سے لاہور سے فلائنگ کیلئے چترال آتے رہے . اور گذشتہ روز بونی آئےتھے . اس موقع پر مقامی پیراگلائڈر نے ذائنی پاس سے اڑان بھری . لیکن وہ فلائنگ نہیں کر سکے . انہوں نے آج بدھ کے دن چترال کے مقام برموغ لشٹ سے فلائنگ کی کوشش کی . لیکن لینڈنگ کرتے ہوئے اس کا پیراشوٹ بےقابو ہوکر پھنس گیا . جو کہ اس کی موت کا سبب بنا . انہوں نے کہا . کہ چترال میں پیراگلائڈنگ کی تاریخ میں یہ بڑا حادثہ ہے . جس میں پیراگلائڈرکی موت واقع ہوئی ہے . جبکہ کئی حادثات ہوئے ہیں . جس میں پیراگلائڈرز زخمی تو ہوتے رہے ہیں. لیکن جانی نقصان نہیں ہوئے . جان بحق پیراگلائڈر کی نعش بعد میں‌ایمبولینس کے زریعے لاہورروانہ کردیا گیا .
sheraz paraglider from Lahore died during paragliding in Chitral 1


شیئر کریں: