Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یواین ڈی پی گلاف پراجیکٹ کے زیراہتمام ریشن میں‌شجرکاری مہم کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) یو این ڈی پی گلاف پراجیکٹ کے زیراہتمام ریشن میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا. اس سلسلے میں ریشن یوتهه کلب کی جانب سے ریشن پولو گراونڈ میں ایک نمائشی پولو میچ کا بهی اہتمام کیا گیا تھا، جس کے دوران صفائی مہم اور شجرکاری کو فروغ دینے اور قدرتی آفات خاص طور پر برفانی جهیل کے پٹهنے سے نقصانات کے ادراک کے لیے واک کا بهی انعقاد کیا گیا. جس میں ڈی ایف او وائلڈ لائف بھی شریک تھے اور پودا لگا کے باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا.
اس کے علاوہ ریشن یوتهه کلب کے ممبران، علاقے کے معززین، منتخب نمائندے اور بچوں نے مہم میں بھڑچهڑ کر حصہ لیا. جس کے بعد یو این ڈی پی گلاف پراجیکٹ کے فیلڈ آفسر شہزاده اقتدار الملک نے علاقے کے معززین اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے سے یو این ڈی پی گلاف پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور گلاف 2 کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.
plantation under undp glof project reshun chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25187