Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش کمیونٹی کی تاریخی تہواراوچاوَ کاوادی رمبور اوربمبوریت میں آغاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) کالاش ویلی میں شروع ہونے والے تاریخی اوچاوَ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، چترال کی تاریخی اور قدیم وادی کیلاش کا صدیوں پرانا اوچاوَ فیسٹیول وادی بمبوریت اور وادی رمبور کیلاش میں ہر سال منایا جاتا ہے، 20 اگست سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں کیلاش قبیلے کے لوگ، گندم کی فصل کی کٹائی سمیت اپنے عزیزرشتہ داروں اور سیاحوں میں مکھن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی کیلاش قبیلے کے نوجوان مرد و خواتین وادی رمبور کے رسمی ہال میں جمع ہوتے ہیں اور اپنا روایتی رقص کرتے ہیں ۔ 3 روزہ فیسٹیول کیلئے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد نے چترال اور کیلاش وادی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور تاریخی تہوار سے لطف اندوز ہونے کیلئے اب تک کثیر تعداد میں غیر ملکی سیاح وادی پہنچ چکے ہیں.
سینئر صوبائی وزیربرائے سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان محمد عاطف خان نے فسیٹول کے دوران مقامی کمیونٹی اور سیاحوں‌ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے. اس سلسلے میں ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر چترال میں سیاحوں کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
فیسٹیول میں کیلاش قبیلے کے عوام موسم گرما کی سخت دھوپ میں گندم کی فصل کی کٹائی کرکے اسے نیچے آبادی میں لاتے ہیں جس کے ساتھ چرواہوں کو بھی ساتھ لایا جاتا ہے تاہم اس کیساتھ ساتھ وہ مکھن بھی لاتے ہیں جس کو بعد میں اپنے ہمسایوں ،رشتہ داروں اوروادی میں آئے ہوئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں میں خوشی کے طور پر تقسیم کرتے ہیں ،ہرسال منایا جانے والا اوچاوَ فیسٹیول اگست کے مہینے میں کیلاش کی وادی بمبوریت سمیت انیش، برون اور کراکل وادی کے چھوٹے گاؤں میں بھی منایا جاتا ہے، تاہم سب سے بڑا میلہ بمبوریت میں سجتا ہے، فیسٹیول میں 21 اگست کووادی رمبور میں نوجوان مرد وخواتین ڈانسنگ ہال میں جمع ہونگے جبکہ پہاڑی علاقوں سے لایا ہوا مکھن وہاں ہمسایوں اور سیاحوں میں تقسیم کیا جائے گاجبکہ اس کے بعدخوشی میں رقص کی محفل منعقد ہوگی،فیسٹیول میں 22اگست کی رات کودیر تک موسیقی کی محفل منعقد ہوگی جو کہ رات گئے تک جاری رہے گی ۔

kalash festival Ochaw started in Chitral 22

kalash festival Ochaw started in Chitral 2

kalash festival Ochaw started in Chitral 21


شیئر کریں: