Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں بارش اور برساتی نالوں‌میں سیلاب کے نتیجے میں گھروں‌اورفصلوں‌ کونقصان پہنچا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) اتوار کی سہ پہر کالاش ویلی رمبور اور مضافات میں مسلادھاربارش ہوئی . جس کے نتیجے میں رمبورکے متعدد مقامات پر برساتی نالوں میں سیلاب آئے . سب سے زیادہ سیلاب کالاشگرام کے مقام پر آیا . جہاں پہاڑی پر سے آنے والے سیلابی ملبے سے تین گھروں کو شدید نقصان پہنچا . اور مکینوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی . تاہم ملبے سے ان کے گھر بھر گئے . اور مکانات اور اس میں موجود سامان کو نقصان پہنچا . سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش نے میڈیا کو بتایا . کہ سیلاب سے شیر ولی خان , اسماعیل اور کمانڈر کا لاش کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے . جبکہ سیلاب نے کئی مقامات پر فصلوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. اسی طرح رمبور روڈ کئی جگہوں پر سیلاب کی وجہ سے بلاک ہوچکی ہے . اور آمدورفت عارضی طور پر بند ہے .
مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی ہے . کہ روڈ کو کھولنے کا فوری طور پر انتظام کیا جائے. اور متاثرہ گھروں اور فصلوں کے نقصانات والے افراد کی مالی طور پر مدد کی جائے . گذشتہ دس دنوں سے یکے بعد دیگرے تینوں کالاش ویلیز میں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے . عید سے چند دن پہلے بریر ویلی , عید کے دن بمبوریت ویلی اور آج اتوار کے روز رمبور ویلی میں سیلاب آیا ہے . اور لوگوں کو نقصان پہنچا ہے .
…………………..

درین‌اثنا کلدام دروش کے عوام نے نالہ سے ملبہ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں علاقہ کلدام دروش میں تیز بارشوں کیوجہ سے کلدام گول نالہ میں سیلابی پانی نے کافی ملبہ جمع کیا ہے جس کی ہنگامی بنیاد پر صفائی کرانا بہت ہی ضروری ہے اب دوبارہ سیلاب انے پر 20 گھرنوں پر مشتمل گاوں ریضاندہ کلدام دروش اور علاقہ مکینوں کے زمینات اور فصلیں سیلاب برد ہونے کا قوی امکان ہے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے .
kaldam drosh nala


شیئر کریں: